نیویارک: کرسمس دنیا بھر میں مسیحی برادری کے لیے انتہائی اہم دن ہے ، مسیحی برادری اس دن کو بہت جوش اور جزبے سے مناتی ہے ۔اس دن کی مناسبت سے ہزاروں افرا دہر سال نت نئے طریقے اپناتے ہوئے دن کو یاد گار بناتے ہیں ۔
ایسے ہی ایک امریکی شخص نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈرونز کو کرسمس ٹری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیئے استعمال کرنا شروع کر دیاہے ۔ امریکی شہری نے اپنے دوست احباب کو گفٹ دینے کے لیے کرسمس ٹری کو برقی قمقوں سے سجا دیا۔جس کے بعد ڈرون کے ذریعے اپنے دوست کے گھر کے دروازے پر بھی پہنچا دیا ۔
امریکی شہری کا کہناہے کہ اسے خیال آیا کہ کیوں نا خرید گئے ڈرون کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے ۔اس کے اس سرپرائز پر اس کے دوست بھی بہت خوش دکھائی دیئے ۔
کرسمس کے موقع پرڈرون کا ایسا استعمال جان کر آپ دنگ رہ جائیں
10:04 AM, 23 Dec, 2016