کراچی :سابق صدر کے قریبی دوست انورمجید کے 3دفاتر پر چھاپے

کراچی :سابق صدر کے قریبی دوست انورمجید کے 3دفاتر پر چھاپے

کراچی میں آصف علی زرداری کی واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز کی اہم کارروائیاں ,آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجید کےتین دفاتر پر چھاپے،، 6 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا.

رینجرز نے ایک کارروائی آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک عمارت میں کی، کارروائی دفتر میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں رقوم کی منتقلی کا کاربار ہوتا تھا،رینجرز نے اسلحہ برآمد کر کے دفتر کے ایڈمن منیجر کو حراست میں لے لیا ،،اور تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.
دوسری کارروائی نیشنل سٹیڈیم کے قریب ایک دفتر پر کی گئی اور وہاں سے بھی ایک شخص کو گرفتار کر کے ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے،،جبکہ تیسری کارروائی میٹروپول کے قریب موجود دفتر میں کی گئی ، چھاپے کے دوران اہم دستاویزات تحویل میں لے لی گئی ہیں.
ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی منی لانڈری کے تسلسل کی گئی.