مداحوں کیلئے سیف اور کرینہ کا اپنے بیٹے کی خوبصورت تصاویر کا تحفہ

04:57 PM, 23 Dec, 2016

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ  کرینہ کپورخان  گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے گھر واپس آگئی ہیں۔لیکن واپسی سے قبل سیف ،کرینہ اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولے ،  اسپتال کے باہر موجود لوگوں  کو چھوٹے نواب تیمور کی جھلک دکھائی۔

خیال رہے کہ  20 دسمبر 2016 کو کرینہ نے ممبئی  کے اسپتال میں ایک بیٹے کو جنم دیا ،جس کانام “تیمور علی خان پٹودی”رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ  سیف کے بیٹے کانام سنتے ہی بھارتی عوام کو شدید دھچکا لگا اور  انہوں نے سیف کو اپنے بیٹے کانام “تیمور’رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں