عمران خان کے دونوں بیٹے واپس لندن چلے گئے

عمران خان کے دونوں بیٹے واپس لندن چلے گئے


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے ایک ہفتے کی چھٹیاں والد کے ساتھ گزارنے کے بعد لندن واپس روانہ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے صاحبزادے چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئے تھے،جس کی وجہ سے عمران خان نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ترک کر رکھی تھیں،سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔