روس میں صدر کو تاحیات استثنیٰ مل گیا

08:01 PM, 23 Dec, 2020

ماسکو،روس میں صدر کو تاحیات مقدموں سے استثنیٰ قرار دینے کا بل منظور کرلیا گیا ۔ روسی صدر پیوٹن نے سابق صدورکے تاحیات استثنٰی کے بل پر دستخط کئے ۔ نئے بل کے تحت سابق صدور کو ایک مرتبہ صدارت چھوڑنے کے بعد تاحیات ایوان بالا کا رکن بننے کی بھی اجازت ہوگی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرپیوٹن کو یہ اجازت ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مزید دومرتبہ چھ سالہ مدت کے لئے صدر رہ سکتے ہیں ۔ 

یہ قانون سازی اس آئینی ترامیم کا حصہ ہے جو رواں برس ملک میں ووٹنگ کے ذریعے منظور کی گئی اور اس کے ذریعے صدر پیوٹن کو 2036 تک صدر رہنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے بصورت دیگر ان کو 2024 میں عہدہ چھوڑنا پڑنا تھا ۔ 

یاد رہے کہ روس میں سابق صدور کو پہلے ہی صدارت کے دوران مقدمے بازیوں سے استثنیٰ حاصل ہے البتہ نیا قانون انہیں تاحیات اس سے استثنیٰ فراہم کرے گا اور ان کی گرفتاری ،تلاشی اور تفتیش بھی ممکن نہیں ہوگی ۔ 

مزیدخبریں