قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی آفر ٹھکرا دی 

Babar Azam, ICC, Pakistan Team, Muhammad Rizwan, Test Series, Big Bash league

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی آفر کو ٹھکراتے ہوئے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا ،بابر اعظم کیساتھ فخر زمان نے بھی بگ بیش لیگ کھیلنے سے منع کر دیا ۔

نیو نیوز کے سپورٹس رپورٹر کے مطابق کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکرا دی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بگ بیش انتظامیہ کو کھیلنے سے منع کیا۔

کپتان بابر اعظم نے بگ بیش منیجمنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے گھروالوں سے دور ہیں اس لئے تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ۔

دوسری جانب قومی کھلاڑیوں میں سے حارث رؤف، شاداب خان بگ بیش کھیلیں گے۔