مونس الہٰی پرویزالہٰی کو سی ایم، سی ایم کہہ لیا کریں: عظمیٰ بخاری

مونس الہٰی پرویزالہٰی کو سی ایم، سی ایم کہہ لیا کریں: عظمیٰ بخاری

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں فوگ اور زمان پارک میں سوگ کا راج ہے ۔ مونس الہٰی پرویزالہٰی کو سی ایم، سی ایم کہہ لیا کریں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ آئین میں ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ۔ پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ نہ رہنے کا بہت دکھ ہے ۔ ان کی اپنی پارلیمانی پارٹی کے 25 اور ق لیگ کے 2 بندے کم ہیں ۔ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ لے کر خود کو وزیراعلیٰ ثابت کریں پھر دیکھیں گے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے ۔ پہلی پارٹی اکثریت شو نہ کرے تو دوسری پارٹی کو موقع ملنا چاہئے ، گورنر کا آئینی اختیار سب تسلیم کریں گے ۔ گورنر کے آئینی اختیار کو ہی عدلیہ قبول کرے گی ۔ پرویزالہٰی کی داداگیری ہر وقت نہیں چلے گی ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے کہ اجلاس چل رہا ہو تو دوسرا نہیں بلایا جاسکتا ۔ یہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے بندے پورے نہیں کرسکے ، اسمبلی میں آپ کی اکثریت 6،5 ووٹوں کی ہے ۔ پرویزالہٰی دو نمبری کے بادشاہ سلامت ہیں ۔ غیر آئینی طریقے سے ان کو شوق پورے نہیں کرنے دیں گے ۔ پی ٹی آئی کو عادت پڑ گئی ہے معاملات غیر آئینی طریقے سے چلانے کی ۔ عمران خان کی عدم اعتماد پاکستان میں پہلی بار کامیاب ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کو کوئی بتائے لاہور کی آبادی 400 نہیں ہے ۔ حماد اظہر کو ہر طرف بندے ہی نظر آتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں