شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

03:08 PM, 23 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کے  پشاور ے حلقہ   این اے 32 سے الیکشن لڑنےکا اعلان کر دیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ  این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا، میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔

واضح رہے کہ  8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکش کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

مزیدخبریں