پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ

12:40 AM, 23 Dec, 2025

لاہور: پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جبکہ چھوٹے شہروں میں یہ دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں یہ اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔

شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ سینٹرز کے اوقات میں اضافے سے انہیں بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دن بھر کے کاموں کی وجہ سے سینٹرز نہیں جا پاتے تھے۔

مزیدخبریں