لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

12:51 AM, 23 Dec, 2025

لاہور: لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والی ٹرین ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گئی۔ لالا موسیٰ اسٹیشن کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کا پہیہ ٹوٹنے کے باوجود، ڈرائیور کی بروقت کارروائی اور بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ ریلوے کی فنی ٹیم اس متاثرہ ٹرین کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔ جیسے ہی ٹرین کی مرمت مکمل ہو گی، اسے دوبارہ روانہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پہیہ کیوں اور کس وجہ سے ٹوٹا۔

مزیدخبریں