میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کے لیے جھے رچرڈسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیتھن لائن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ نیتھن لائن کی سرجری متوقع ہے، اور وہ لمبے عرصے کے لیے کرکٹ ایکشن سے دور رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹوڈ مرفی کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، مائیکل نیسر، مچل سٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور اب تک کی پوزیشن سے یہ سیریز جیتنے کے لیے صرف ایک اور میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔