کرک: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار شہید

11:09 AM, 23 Dec, 2025

کرک : کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد موبائل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔

کرک کے ڈی پی او سعود نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں