کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جب کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا۔ پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,71,781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا تھا، اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,71,204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی آئی ہے، اور اب ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔