26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اپیل دائر

12:28 PM, 23 Dec, 2025

لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ اپیل علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی۔

سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سلطان محمود پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ رجسٹر آفس نے درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ ایف آئی آر کی کاپی نہ ہونے پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے علیمہ خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ دستاویزات مکمل کی جائیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان کی غیر موجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی جائے کہ فرد جرم کا عمل دوبارہ مکمل کیا جائے اور درخواست گزار کو قانون کے مطابق سنا جائے۔

عدالت نے وکیل صفائی کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دستاویزات مکمل ہونے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں