لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ صادر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بوڑھے اور محتاج والدین کی کفالت بیٹے پر لازم ہے، خواہ اس کے وسائل محدود ہی کیوں نہ ہوں۔ عدالت نے کہا کہ بیٹے کو والدین کی کفالت سے انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بے سہارا اور محتاج والدین اپنی ضروریات کے خرچے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ قانونی طور پر اپنا حق حاصل کیا جا سکے۔
لاہور ہائیکورٹ نے اس فیصلے میں والدین کے حقوق کی حفاظت کو اہم قرار دیتے ہوئے سماجی اور قانونی ذمہ داریوں پر زور دیا، تاکہ بوڑھے اور محتاج والدین معاشرتی تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔