لاہور میں منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق، دونوں مریض زیرِ علاج

03:25 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:لاہور میں منکی پاکس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 3 سالہ ارحم اور 27 سالہ فیروزہ طیب میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

صحت کے حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کسی بھی مشکوک علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی معائنہ کروائیں۔

مزیدخبریں