لاہور:قومی ایئر لائن کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرا دی ہیں۔ نجکاری کمیشن کے بورڈ اجلاس میں نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس کی منظوری بھی دے دی گئی، جو اب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
نیلامی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہو رہی ہے، اور بڈرز کی بولیاں آج سہ پہر ساڑھے چار بجے کھولی جائیں گی۔ مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی سی بورڈ قومی ایئرلائن کی ریزرو پرائس کا جائزہ لے گا اور پی آئی اے کی نجکاری ملک کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑی سرگرمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 سال میں پہلی دفعہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہو رہی ہے، جو ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔