کراچی :پاکستان میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ان اصلاحات کے باعث دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے۔
گزشتہ دو برس کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 300 فیصد تک منافع ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں ایکویٹی سرمایہ کاروں کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مثبت رویہ ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ کا عندیہ دیتا ہے۔