کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8,500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 470,862 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ 3,688 روپے تک جا پہنچی، جس میں 7,288 روپے کا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 85 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,485 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
گذشتہ دو دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 14,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں، جہاں فی تولہ چاندی 7,205 روپے اور فی 10 گرام چاندی 6,177 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔