ایف آئی اے کا آف لوڈنگ شکایات کے لیے آئی سی-4 نظام، تمام ایئرپورٹس پر نافذ

08:29 PM, 23 Dec, 2025

اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر آئی سی-4 (انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن) نظام نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت شہری امیگریشن اور آف لوڈنگ سے متعلق شکایات فوری طور پر درج کرا سکیں گے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایئرپورٹس پر عوامی خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔
شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ فون کال کے علاوہ ای میل کے ذریعے بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کی امیگریشن سے متعلق تمام شکایات کا بروقت اور مؤثر حل یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں