بھارت نے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا، عاقب جاوید

09:01 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی تربیت اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر جاری ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ پوڈکاسٹ میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس اسٹرکچر، تربیتی نظام اور ترقیاتی پروگرامز پر تفصیل سے بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز پروگرام دنیا بھر کے کرکٹرز کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حالیہ دنوں میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آ کر تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

عاقب جاوید کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے کرکٹنگ اسٹرکچر پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

مزیدخبریں