خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تیسرے کانووکیشن میں گولڈ میڈلز کی بارش

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تیسرے کانووکیشن میں گولڈ میڈلز کی بارش

پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تیسرے کانووکیشن کی تقریب میں کسی نے سات تو کسی نے 9 گولڈ میڈلز حاصل کئے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے تیسرے کانووکیشن کے دوران طالبات نے ایک گولڈ میڈل پر اکفا نہیں کیا۔ طالبات نے ایک نہیں، دو نہیں تین بھی نہیں بلکہ 7 اور9گولڈ میڈل حاصل کئے۔

کے ایم یو حیات آباد میں منعقدہ کانووکیشن کے دوران بیچلرز،ماسٹر اور ایم فل کی 115 ڈگریاں اور42گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے۔ طلبہ کے والدین بھی اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش دکھائی دئیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا تھے جبکہ صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے بھی تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں