ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، اکشے کمار

ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، اکشے کمار

ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں یہ کام بار بار نہیں کرسکتا کہ  ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر ایک مخصوص چھاپ نہیں لگوانا چاہتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کما ر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مختلف قسم کے کردار نبھانا چاہتاہوں کیونکہ اگر میں صرف ایکشن فلمیں کروں گا تو میرے اوپر ایکشن ہیرو کی چھاپ لگ جائے گی اس لئے میں کامیڈی اور ایکشن فلمیں کرتا ہوں .

ان کا کہنا ہے کہ میں پہلی بار جنگ پر مبنی فلم کا حصہ بنا ہوں ، سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی فلم ’’کیسری‘‘ میں سکھ کا کردار ادا کر رہاہوں اور ساتھ ہی میں کامیڈی سے بھرپور فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کا بھی حصہ ہوں۔یاد رہے کہ اکشے کمار کی حال ہی میں فلم پیڈمین نے کافی اچھا بزنس کیا تھا جس کی پروڈکشن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے دی تھی۔