تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے حوالے سے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، تاہم وہ امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، اور حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران امریکی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔
عباس عراقچی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتی حل کے امکانات بھی موجود ہیں۔