ٹرمپ ایران سے عبوری معاہدے کے لیے تیار، جوہری معاہدے پر مذاکرات کا امکان

11:16 AM, 23 Feb, 2026

واشنگٹن : ایک امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے سفارتکاری کا آخری موقع فراہم کر سکتے ہیں اور ایران یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے سے پہلے امریکا سے ایک ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے۔ جریدے کے مطابق، اگلے 48 گھنٹوں میں ایران سے جوہری معاہدے پر تجاویز موصول ہونے پر مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ایران مکمل جوہری معاہدے تک پہنچنے سے پہلے عبوری معاہدے پر بات کریں گے۔ گزشتہ منگل کو ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوکن معاہدے کی تجویز پیش کی تھی، جس پر اب ٹرمپ انتظامیہ ایران کی تجاویز کا انتظار کر رہی ہے۔ اسٹیو وٹکوف اور ڈیوڈ کشنر اس مسودے کی تجاویز کے بعد تفصیلی بات چیت کریں گے۔

امریکی جریدے کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ ایران پر یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، اور امریکا ایران کی جانب سے علامتی افزودگی کی محدود تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مارچ میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں