بنگلہ دیشی فوج کی اعلیٰ کمان میں بڑی تبدیلیاں: نئے سی جی ایس اور ڈی جی ایف آئی کا تقرر

05:16 PM, 23 Feb, 2026

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد عسکری قیادت کو نئے سیاسی ڈھانچے کے مطابق منظم کرنا ہے۔
حالیہ ردو بدل کے تحت درج ذیل اہم افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمٰن کو بنگلادیشی فوج کا نیا سی جی ایس مقرر کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ملک کے طاقتور انٹیلی جنس ادارے 'ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس' کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمٰن آرمڈ فورسز ڈویژن کے پی ایس او ہوں گے۔کچھ اعلیٰ افسران کی خدمات فوج سے وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔    سابق پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن اب وزارت خارجہ میں فرائض سرانجام دیں گے۔    میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو بھی وزارت خارجہ منتقل کر کے بطور سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ عسکری تبدیلیاں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد سامنے آئی ہیں۔  طارق رحمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔    جماعت اسلامی: 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ابھری ہے اور امیرِ جماعت اسلامی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں