عالمی مارکیٹ کے اثرات: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

08:16 PM, 23 Feb, 2026

کراچی: مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق      فی تولہ سوناقیمت میں 3,000 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی ہے۔    10 گرام سونا قیمت 2,572 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی طلب میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 5,138 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں