متحدہ عرب امارات میں گھر میں آگ لگنے سے 7 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں گھر میں آگ لگنے سے 7 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

دبئی:متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں آگ لگنے سے سات کمسن بچے جھلس کر جاں بحق۔عرب میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں سوئے ہوئے سات بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں اور سب بہن بھائی تھے جبکہ ان کی عمریں پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھیں۔آگ لگنے کی ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بچوں کے ایک عزیز نے بتایا کہ بچوں کا باپ چار سال پہلے انتقال کرگیا تھا اور ماں ہی ان کی دیکھ بھال کررہی تھی۔نماز جنازہ انتہائی غم کے عالم میں ادا کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ملال اور ہمدری کا اظہار کیا گیا ہے۔