پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر
کیپشن: میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل 290 کلومیٹر زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے غزنوی میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔