عوام کی مشکلات برداشت نہیں : وزیر اعظم کا ساڑھے 8 گھنٹے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس ، فوری بحالی کا حکم 

عوام کی مشکلات برداشت نہیں : وزیر اعظم کا ساڑھے 8 گھنٹے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس ، فوری بحالی کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا ساڑھے 8 گھنٹے بعد سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے اعلی سطح تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب ہے۔ 

وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے ۔ذمہ داران کا تعین کیا جائے ۔ وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا اور کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں ۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں صبح سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہے اور وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کی ڈیڈ لائن رات 10 تک ہے۔ 

مصنف کے بارے میں