پاکستان اور صومالیہ کے وزرائے داخلہ دوطرفہ تعاون اور دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر متفق

11:55 AM, 23 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صومالیہ کے ہم منصب علی یوسف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں