پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اہم بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

12:50 PM, 23 Jan, 2026

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بل کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی بل اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے، جبکہ گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ کا بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا۔

تمام بل پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکے تھے، تاہم صدر مملکت نے دستخط کیے بغیر بل واپس بھجوادیے تھے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

مزیدخبریں