لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ درخواست میں معین قریشی کے خلاف 8 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے الزامات اور بیانات سے ان کی سیاسی اور ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس کے باعث قانونی راستہ اختیار کیا گیا۔