مری:مری میں شدید برفباری کے باعث 10 انچ تک برف پڑنے سے اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے سیاحوں سے مری کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، جس کے باعث حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
مری میں شدید برفباری، راستے بند، سیاحوں کو شدید پریشانی
04:34 PM, 23 Jan, 2026