دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی چیئرمین جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے اس معاملے پر آئی سی سی کو ایک اور خط لکھا اور انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں کو بلا لیا اور بی سی بی نے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ساتھ ہی، بنگلہ دیش نے اپنے میچز کی ری لوکیشن کی درخواست بھی کر دی ہے۔