بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر نواز شریف کی حالت تشویشناک ہوئی، مریم اورنگزیب

بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر نواز شریف کی حالت تشویشناک ہوئی، مریم اورنگزیب
کیپشن: نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، مریم اورنگزیب۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت ناساز، پمز کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھا تھا جس میں نواز شریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

خیال رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں