کالی آندھی کو فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھی شکست  دینگے، بین سٹوکس

کالی آندھی کو فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھی شکست  دینگے، بین سٹوکس

مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کریں گے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کے بعد اس کے حوصلے بلند ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف فیصلہ کن میچ کےلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

بین سٹوکس نے کہا کہ تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ بین سٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی آل راﺅنڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کالی آندھی کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شرکت کےلئے بے تاب ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ  آج مانچسٹر میں شیڈول ہے۔