بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیے گئے

10:57 AM, 23 Jul, 2025

اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیے گئے ہیں۔

 ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے مقامی رہائشیوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے، تاکہ پانی کے اضافے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں