آئرلینڈ سیریز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ اعلان

12:20 PM, 23 Jul, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا ہے۔

اس سیریز میں فاطمہ ثنا کپتانی کریں گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں حصہ لے گی تاکہ اچھی تیاری ہو سکے۔

15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے یہ اسکواڈ ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹیم کی کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں