صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں،جمعہ کو پاکستانی رہنما سے ملاقات ہوگی، امریکی محکمہ خارجہ

03:15 PM, 23 Jul, 2025

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے معاملے پر پہلے ہی ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں، اور اسی سلسلے میں جمعہ کو ایک اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات طے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کشمیر سمیت پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جانتا ہے کہ پاک بھارت تنازعات کو کس طرح بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے دعویٰ کیا کہ حماس کا اثر و رسوخ ختم کیا جا چکا ہے اور تنظیم کے کچھ افراد امدادی سامان کو لوٹنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں جلد غزہ جائیں گے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب جنگ سے متاثرہ غزہ کی تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے گا۔

روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں تاکہ تنازعے کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

آخر میں انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (WHO) سے متعلق امریکی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  عالمی ہیلتھ معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور اس حوالے سے اپنا مؤقف دوٹوک طور پر پیش کر چکا ہے۔

مزیدخبریں