لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 14 ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔
عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 کا فیصلہ سنایا۔ 61 گواہان نے شہادتیں دیں اور پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے دلائل پیش کیے۔
سزا پانے والوں میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چودھری، اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 6 افراد کو بری کر دیا گیا۔
یہ مقدمہ 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کے بعد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تمام 9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا، جس پر عدالت نے روزانہ سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔