سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج اداکی جائے گی

08:43 AM, 23 Jul, 2025

لاہور: سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میاں اظہر کی نماز جنازہ آج سہ پہر ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کارکن کی حیثیت سے کیا اور 1987 سے 1991 تک لاہور کے میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ 1990 سے 1992 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔

ابتدائی طور پر میاں اظہر مسلم لیگ (ن) کے رکن تھے، تاہم نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔ ان کی وفات سے ملک کی سیاست میں ایک تجربہ کار رہنما کی کمی محسوس کی جائے گی۔

مزیدخبریں