لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ کے پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں میاں حماد اظہر،میاں عامر محمود کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ مرحوم میاں اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔