اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 9 مئی کیسز میں دی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے حوصلے بڑھائے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام میں کہا، "مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا جو میرے کیس کا ہوا ۔
انہوں نے تحریک انصاف کے سزا یافتہ رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مایوس نہ ہوں، کیونکہ آپ میں سے بہت سے مستقبل کے لیڈر ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بھی عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو سلام پیش کیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ شب پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔