بنوں میں دہشتگردوں کا ایف سی پوسٹ پر حملہ، 6 اہلکار زخمی، حملہ آور فرار

04:42 PM, 23 Jul, 2025

بنوں :خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے روک دیا۔

 حملے میں 6 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے لیکن دہشتگرد بروقت جواب ملنے پر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں