واٹس ایپ کی ونڈوز ایپ میں بڑی تبدیلی، پرانی ایپ ختم کر کے ویب بیسڈ ایپ متعارف

05:20 PM, 23 Jul, 2025

کیلیفورنیا:انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز کے لیے ایپ میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ کمپنی نے پرانی ونڈوز ایپ کو ختم کرکے اس کی جگہ ویب بیسڈ نئی ایپ متعارف کرائی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، پرانی واٹس ایپ ونڈوز ایپ خاص طور پر ونڈوز سسٹمز کے لیے بنائی گئی تھی، جس میں بہتر کارکردگی اور مکمل فیچرز دستیاب تھے۔ تاہم، نئی ایپ ایک عام ویب براوزر کی طرح کام کرتی ہے، جو پرانی رفتار اور مکمل سپورٹ فراہم نہیں کرتی۔

نئی ایپ کا انٹرفیس بھی پہلے جیسا پروفیشنل اور خوبصورت نہیں رہا، بلکہ یہ اب ایک ویب سائٹ جیسی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، نئی ایپ سسٹم کی میموری 30 فیصد زیادہ استعمال کرتی ہے، جس سے کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اگرچہ نئی ایپ میں واٹس ایپ چینلز، اسٹیٹس اور کمیونٹیز جیسے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، مگر پرانی ایپ کے کئی اہم فیچرز اب دستیاب نہیں ہیں۔

صارفین نے اس تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ایپ نہ صرف سست ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی پہلے جیسا پروفیشنل نہیں ہے۔

دوسری جانب، واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ وہ تمام پلیٹ فارمز (ونڈوز، ویب، میک) کے لیے ایک جیسی ایپ تیار کر رہی ہے تاکہ اپڈیٹس اور مینجمنٹ آسانی سے کی جا سکیں۔

مزیدخبریں