ایران کو معاہدے کا موقع، ناکامی کی صورت میں نقصان زیادہ ہوگا: امریکی وزیر خارجہ

02:10 PM, 23 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران بظاہر اس حوالے سے واضح طور پر آمادہ نظر نہیں آ رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران ماضی میں معاہدے کرتا ہے اور پھر خود ہی ان کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ممکنہ کارروائی زیادہ سخت اور نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں ایران معاہدے کے لیے تیار ہوجائے گا، کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مارکو روبیو نے حوثیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، جبکہ ایشیا کے سمندری پانیوں میں چینی مداخلت ایک تشویشناک معاملہ ہے

مزیدخبریں