خطے میں امن کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: اسحاق ڈار

02:40 PM, 23 Jul, 2026

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد گروپ مسلسل حملے کر رہے ہیں اور بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

اسحاق ڈار نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں مستقل امن کی بنیاد ہے، جبکہ خطے کے مسائل کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں