کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون خودکش بمبار سمیت دہشت گردوں کے سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔