الایا ایف کا بھوتوں سے سامنا، انکشاف کرکے مداحوں میں عجیب سنسنی پھیلا دی  

Alaya F says she encountered a ghost in her New York apartment: ‘I saw this quick flash go past me’
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ الایا ایف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان گھر میں بھوت بسیرا کر چکے ہیں، وہ ان کا کئی بار سامنا کر چکی ہیں۔

الایا ایف فرنیچر والا کا کہنا تھا کہ ممبئی میں واقع ان کا اپارٹمنٹ غیر مرئی مخلوقوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ وہاں سے خوفناک قسم کی آوازیں سنائیں دیتی ہیں جیسے کوئی چیخ وپکار کر رہا ہو۔ رات کے اندھیرے میں کسی کے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے اس انٹرویو میں مداحوں کے رونگٹے اڑاتے ہوئے کہا کہ باتھ روم اور کچن کے نلکوں سے خودبخود پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے، کمروں کے دروازے زور زور سے بند ہوتے ہیں۔ الایا ایف نے کہا کہ صرف ممبئی میں ہی نہیں وہ نیویارک کے جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں وہاں بھی آدھی رات کو بھوت پریت آ کر مجھے ڈراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار انتہائی تیز روشنی میرے سامنے سے گزری اور فوری غائب ہو گئی۔ یہ سب کچھ بہت عجیب اور بھیانک ہے، جس کا عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے میں نے خود کو بارہا سمجھایا کہ یہ میرا وہم ہو سکتا ہے لیکن ایسی غیر مرئی چیزیں بہت تواتر کیساتھ ہو رہی ہیں۔ وہم صرف ایک بار ہو سکتا ہے، بار بار نہیں۔ اکثر کوئی اچانک میرے سامنے سے تیزی سے بھاگتے ہوئے غائب ہو جاتا ہے، میرے جسم کو چھوتا ہے، میرے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان جنات اور بھوتوں سے اس قدر ڈر چکی تھی کہ وہاں جانے سے بھی ڈر محوس کرتی تھی اور مجھے جھنجھنی آ جاتی تھی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ الایا ایف نے سیف علی خان کے ہمراہ بالی ووڈ فلم ‘جانو جانے من’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔